پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمینس دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ اور پاکستان میں تین ملکی ٹی 20 سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا پر مشتمل تین ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *