اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اور نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں ہے۔
News Source – https://humnews.pk/latest/560282/