امریکا نے 19 ممالک کی امیگریشن بند کر دی ،کیا پاکستان بھی لسٹ میں شامل؟

امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے لیے درخواستیں بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو بتایا کہ پابندی کے دائرے میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق، ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیے گئے ہیں۔

اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امریکی شہریت حاصل کرنے کے قریب تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، یہ پابندی ان شہریوں پر لاگو ہوتی ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں اسٹیٹس حاصل کرنے پر روک لگائی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام افغان نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

News Source – https://humnews.pk/latest/560709

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *