سابق مشہور کرکٹر کا بیٹا گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جنوری2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور لیگ اسپنر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہائوس لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہائوس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ برکی نے ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا ہے جو کرکٹ اکیڈمی چلاتا اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *