کراچی( ترین – این این آئی۔ 24 جنوری2026ء) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا،کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید جو عمارتیں موجود ہیں ان کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہاں پر روایتی انداز میں تفتیش ہوئی، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام ذمے داری ہے، آپ کو اس معاملہ کو طے کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو، واقعے کے بعد حکومت کا ایک ادارہ معاملے کا تجزیہ کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ معلوم ہورہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ورثا کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے،صرف قراردادیں پاس کرنے سے معاملات طے نہیں ہوتے ہیں۔