سابق پاکستانی کرکٹر معین خانکا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔
آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔
اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
معین خان نے کہا کہ وہ مکمل صحت مند اور بالکل خیریت سے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی موت کی خبر تصدیق کے بغیر چلائی تھی جسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
News Source – https://humnews.pk/latest/560527