شہباز شریف کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی گواہ بن گئے

شہباز شریف کا عمران خان پر ہتک عزت کے 10 ارب روپے کے کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بطور گواہ اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے رشوت کے الزامات عائد کیے، جو اپریل 2017 میں مختلف ٹی وی پروگرامز پر نشر ہوئے۔ انہوں نے شہباز شریف کی عوامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ملک احمد خان کے بیان پر جرح کی، جس میں پاناما کیس اور متعلقہ حقائق پر سوالات کیے گئے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پاناما پیپرز کا کیس بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق تھا اور بعض تفصیلات ان کے علم میں نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا اور کیس 13 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ یہ کیس 7 سال سے جاری ہے اور پارلیمنٹ کو آئین لکھنے کا اختیار ہے، جسے سپریم کورٹ نہیں روک سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *