سڈنی (اوصاف نیوز)آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے وسیم اکرم کاریکارڈ توڑدیا۔مچل اسٹارک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولربن گئے،مچل اسٹارک کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی۔
پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں تھیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ گابا میں کھیلے جارہے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا، یہ ان کی اس میچ میں تیسری وکٹ تھی۔واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
News Source – https://dailyausaf.com/sports/2025/12/04/208015