لاہور ،پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب میں بھاری چالان کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا اور مطالبہ کیا کہ ٹریفک آرڈیننس فوراً واپس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہے، گڈز ٹرانسپوٹرز کا ملک شہزاد اعوان کی صدرات میں اجلاس اہم فیصلے کرلئے۔

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے اور بھاری چالان کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پنجاب میں گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر ناجائز اور بھاری چالان کیے جا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ مزید گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے چار دن کا وقت دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ان پر مسلط کیا گیا ہے، ڈرائیورز کی تذلیل ہو رہی ہے اور گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک آرڈیننس فوراً واپس لیا جائے اور سیکرٹری آرٹی اے اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے ناجائز جرمانے بند کیے جائیں۔

ہڑتال سے قبل ٹرانسپورٹرز کی طرف سے حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔Source – https://dailyausaf.com/latest-news/2025/12/04/208006

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *