مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کے والد کا گٹروں کے ڈھکن خود لگوانے کا اعلان

کراچی کی نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کے والد کا گٹروں کے ڈھکن کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم کے والد نے روتے ہوئے کہا میں کس کو کیا کہوں؟ میرا بچہ تو چلا گیا، ان کیخلاف کون کارروائی کرے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گٹروں کے ڈھکن نہیں لگوا سکتی تو میں یہ کام شروع کروں گا تاکہ کسی دوسرے بچے کی جان نہ جائے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا میرا نمبر لکھ لیں، مجھے فون کریں ، ان کے گھر کے آگے کے گٹر اگر کھلے ہیں تو اس کے ڈھکن میں لگواؤں گا۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے آگے بھی کھلے مین ہولز کے ڈھکن لگواؤں گا۔

واضح رہے اتوار کو نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *