بانی پی ٹی آئی سے بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم کی ملاقات ختم ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ عمران خان صحت یاب ہیں۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ خانم کو عمران خان (imran khan)سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ڈاکٹرعظمیٰ خانم فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5کیلئے روانہ ہوئی،یاد رہے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (pti) نے پچھلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
پارٹی کارکنان کے اجلاس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔ لیکن اگر اس دن بھی ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔ تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے منگل کو ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
News Source – https://humnews.pk/latest/560549